Monday, 24 September 2018, 01:49:07 am
موسمیاتی،ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے جرأت مندانہ اقدامات کئے جا رہے ہیں،شیخ یوسف
June 20, 2018

ماحولیاتی تبدیلی کے وزیر شیخ محمد یوسف نے کہا ہے کہ ملک پر موسمیاتی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے جرات مندانہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جہاں انہیں وزارت کے کام اور اس کے متعدد محکموں کی کارکردگی کے بارے میں بتایا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کا معاملہ تعلیم قانون اور صحت کی طرح انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہیں بتایا گیا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے ایکٹ کی منظوری، سرسبز پاکستان پروگرام اور نکاسی آب کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس وزارت کی نمایاں کامیابیاں ہیں۔