پاکستان کمرشل قرضوں کی ادائیگی کیلئے کسی بھی قسم کے ریلیف کی درخواست کا ارادہ نہیں رکھتا کیونکہ پاکستان کے پاس کمرشل وعدوں کو پورا کرنے کیلئے وسائل اور ذرائع موجود ہیں۔
ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے آج اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان سپریم کورٹ کی عمارتوں، سندھ میں ترقیاتی سکیموں اور پاک پی ڈبلیو ڈی کے تکنیکی عملہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے چار ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی ہے۔