Friday, 29 March 2024, 03:02:13 pm
وفاقی وزیر داخلہ ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبے میں امن عامہ پر تبادلہ خیال
May 20, 2019

وفاقی وزیر داخلہ ریٹائرڈ بریگیڈئیر اعجاز احمد شاہ نے پیر کے روز لاہور میں پنجاب کے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار خان سے ملاقات کی۔انہوں نے ملاقات کے دوران صوبے میں امن عامہ اورسکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے پنجاب میں سیکورٹی کی بہتری اور اس مقصد کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت کے درمیان مضبوط روابط کیلئے تمام ممکنہ اقدامات پر اتفاق کیا۔اس موقع پر پنجاب کے وزیراعلیٰ نے عزم ظاہر کیا کہ صوبے میں امن ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی وزارت داخلہ امن عامہ کی بہتری میں پنجاب حکومت سے بھرپور تعاون کرے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.