Tuesday, 25 June 2019, 05:10:41 am
ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کے علاج کیلئے ادویات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے،یاسمین راشد
May 20, 2019

پیر کے روز لاہور میں پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کے دوران ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کو دواؤں کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب اور سرکاری ہسپتالوں کے تمام چیف ایگزیکٹو افسروں کو ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات اور ادویات کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کے علاج کیلئے ادویات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں سرکاری ہسپتالوں میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کے علاج کیلئے آگاہی مہم شروع کردی گئی ہے ۔