Thursday, 19 September 2019, 01:15:48 pm

مزید خبریں

 
حکومت ریاست میں سرمایہ کاری کی غرض سے صنعتکاروں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کریگی، راجہ فاروق حیدر
May 20, 2019

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت ریاست میں سرمایہ کاری کی غرض سے صنعتکاروں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے گی۔

انہوں نے پیر کے روز مظفرآباد میں صنعتوں اور معدنی ترقی کے محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی شعبہ اس خصوصی پیکج کیلئے سفارشات تجویز کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ میر پور کے قریب ڈھڈیال صنعتی زون کو بحال کیا جائے گا۔ صنعتی علاقوں اور پلاٹوں کی نیلامی کیلئے ایک جامع لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ صنعتی شعبے کو حقیقی معنوں میں منافع بخش شعبہ بنایا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے انتظامی اخراجات صنعتی شعبہ برداشت کرے گا۔

راجہ فاروق حیدر خان نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ سرکاری پرنٹنگ پریس کے تمام واجبات ادا کئے جائیں۔