Tuesday, 25 June 2019, 05:01:55 am
بھارتی فو ج کا جموں میں نام نہاد ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کو تربیت اور ہتھیار فراہم کرنے کا اعتراف
May 20, 2019

فائل فوٹو

اودھمپور میں تعینات بھارتی فوج کی شمالی کمان کے دفاعی ترجمان نے کہا ہے کہ فوج نے جموں کے علاقے میں ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے نام پر مسلمان مخالف عناصر کو تربیت اور اسلحہ فراہم کرنا شروع کردیا ہے۔

Navneet نے دیہی دفاعی کمیٹیوں کو تربیت اور اسلحے کی فراہمی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج مقامی مسلمانوں کو ہراساں کرنے اور انہیں مستقل طور پر زیر تسلط رکھنے کیلئے جموں و کشمیر کے دور دراز علاقوں میں معمول کی بنیاد پر ان کمیٹیوں کے ارکان سے ملاقاتیں کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کمیٹیوں کے ارکان ماضی میں بھارتی فوج کی ایما پر جموں میں کئی بے گناہ مسلمانوں کو شہید کر چکے ہیں۔