Thursday, 28 March 2024, 07:56:03 pm
نیو یارک ٹائمز کاتنازعہ کشمیر کو سہ فریقی بات چیت سے حل کرنے کی اہمیت پر زور
May 20, 2018

امریکہ کے صف اول کے اخبار دا نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر پاکستان، بھارت اور کشمیر کے درمیان سہ فریقی مذاکرات سے حل کیا جاسکتا ہے، اس نے امریکہ پر زوردیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کوششوں کو مربوط شکل دے۔

کشمیر وہ علاقائی تنازعہ ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ گھمبیر صورت اختیار کرگیا ہے اور عشروں سے جاری بھارتی فورسز کے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مظالم سے اس کی صورتحال تشویشناک حدتک خراب ہوچکی ہے۔

اخبار نے بھارتی فوج کی طرف سے کشمیر میں جبر و استداد کی مکمل طورپر ناکام پالیسی کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ ایک پرانا قصہ ہے ،اوچھے ہتھکنڈوں اور ظالمانہ حربوں سے کسی علاقے پرقبضہ تو کیا جاسکتا ہے لیکن وہاں کے لوگوں کے دل نہیں جیتے جاسکتے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.