Tuesday, 18 December 2018, 03:30:32 pm
کراچی،رینجرز کی کارروائیوں کے دوران23جرائم پیشہ گرفتار
May 20, 2018

سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف حصوں میں کارروائیوں کے دوران ایم کیو ایم لندن اور ایم کیو ایم حقیقی کے ارکان سمیت 23 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

 پیر کے روز رینجرز کے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ جرائم پیشہ افراد ڈکیتیوں، منشیات کی سمگلنگ، اغوائ، بھتہ خوری، غیر قانونی اسلحہ کی فروخت اور دیگر گھنائونے جرائم میں ملوث ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائیاں لانڈھی، فیروز آباد، کالاکوٹ، کلری، سچل، ماڈل کالونی، ملیر اور ڈیفنس کے علاقوں میں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے قبضے سے ہتھیار، گولہ بارود اور منشیات بھی برآمد کی گئیں جو انہوں نے مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیں۔