Wednesday, 24 April 2024, 04:09:44 am
فلسطینیوں سے یکجہتی، سینکڑوں افراد کا جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے پر امن مظاہرہ
May 20, 2018

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا شکار فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے سینکڑوں افراد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے پر امن مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے قتل عام کی سخت مذمت کی اور اقوام متحدہ اور دوسرے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف کاروائی کریں۔

انہوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر آزاد فلسطین اور دہشتگرد اسرائیل کے نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے اسرائیلی تسلط کے خاتمے اور غزہ میں قتل عام کی غیر جانبدار تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.