Wednesday, 24 April 2024, 08:46:43 am
وزیر خزانہ کا معاشی استحکام کیلئے حکومت کے عہد کا اعادہ
April 20, 2021

وزیر خزانہ شوکت فیاض احمد ترین نے کورونا کے دوران اور بعد کی صورتحال میں معاشی بحالی، مالی خسارہ اور معاشی استحکام کیلئے حکومت کے عہد کا اعادہ کیا ہے۔

اُنہوں نے اس عزم کا اظہار ورلڈ بینک کے مینجنگ ڈائریکٹر آپریشنز AXEL VAN TROTSENBURGسے منگل کے روز آن لائن ملاقات میں کیا۔آن لائن اجلاس میں دیگر ارکان کے علاوہ وزیر اقتصادی امور ڈویژن عمر ایوب خان، وزیر بجلی محمد حماد اظہر اور بجلی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر نے بھی شرکت کی۔وزیر خزانہ نے موجودہ معاشی صورتحال کا مختصر جائزہ پیش کیا اور کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران معاشی بحالی کی رفتار تیز کرنے کے لئے کئے گئے کئی اقدامات کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سخت مالیاتی نظم و نسق پر کاربند رہتے ہوئے حسابات جاریہ کے خسارے کو سرپلس کیا۔انہوں نے وسائل کے موثر استعمال، پیداوار میں اضافے اور مستقبل میں مالیاتی انتظام کو مضبوط بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات کو بھی اجاگر کیا۔حماداظہر نے خسارے میں چلنے والے بجلی گھروں کو بند کر کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے توانائی کے شعبے میں جاری کوششوں کے بارے میں بتایا تاکہ خدمات کی فراہمی کو بہتر کیا جا سکے۔عمرایوب خان نے عالمی بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر کو مضبوط اداروں کے قیام اور انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔عالمی بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر نے توانائی کے شعبے میں چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تعاون کا اعادہ کیا اور کورونا وائرس کی وبا کے دوران معاشرے کے پسماندہ طبقوں تک سماجی اور اقتصادی دائرے کو توسیع دینے کے عمل کو سراہا۔انہوں نے اس موقع پر مستقبل میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عملدرآمد کیلئے تعاون جاری رکھنے کے بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.