Thursday, 25 April 2024, 06:03:32 am
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران کے تین روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچے
April 20, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران کے تین روزہ سرکاری دورے پر آج سہ پہر تہران پہنچے۔ وہ ایرانی قیادت سے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کریںگے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر اور ایرانی وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل سید رسول موسوی، ایران میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی اور پاکستانی سفارت خانے کے سینئر حکام نے تہران میں امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر خارجہ ایرانی صدر حسن روحانی، اپنے ایرانی ہم منصب جاویدظریف اور دیگر اعلیٰ ایرانی حکام سے ملیں گے۔ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون، اقتصادی تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور بشمول خطے کی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔ دونوں وزرائے خارجہ وفود کی سطح پر مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کریںگے۔فریقین افغان امن عمل میں تازہ ترین پیش رفت اور کشمیر کے تنازعے سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرینگے۔ وہ اقتصادی تعاون تنظیم کے تحت علاقائی تعاون مزید مضبوط بنانے پر بھی غور کریںگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.