Friday, 29 March 2024, 06:31:13 am
حکومت الیکٹرانک ووٹنگ کا طریقہ کار متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے،وزیراطلاعات
April 20, 2021

اطلاعات و نشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کرانے اور سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے حوالے سے کام کر رہی ہے۔وہ منگل کی شام پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کی طرف سے کئے جانے والے فیصلوں کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کر رہے تھے۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان میں انتخابی اصلاحات لانے میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اور یہ بھی بتایا گیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تکنیکی حصہ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے قواعد کے بارے میں فیصلہ ابھی کرنا باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ EVM پاکستان میں بنانے کے ساتھ دو مشینیں باہر سے درآمد کی گئی ہیں۔وزیر نے کہا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر ڈاکٹر نور الحق قادری نے کابینہ کو کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان سے ہونیوالے مذاکرات کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے اشیائے خوردونوش کی ملک بھر میں فراہمی اور طلب کے حوالے سے ملکی سطح پر بات چیت کی ضرورت پر بحث کی تاکہ اس حوالے سے کسی قسم کی قلت کا سامنا نہ ہو۔چوہدری فواد نے کہا کہ کابینہ نے یونیسیف کی درخواست پر اقوام متحدہ کے چلڈرنز فنڈ کے کنٹینرز کو کراچی سے کابل جانے کی اجازت دیدی ہے۔کابینہ نے پاک ایران سرحد پر سرحد بازار قائم کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی اجازت بھی دیدی ہے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے ظہیر عباس کھوکھر کو بیت المال کا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

چودھری فواد حسین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت نے خاتم النبین پیغمبر اسلام حضرت محمدۖکی شان میں گستاخی کیخلاف مذمت کیلئے قرار داد پیش کرنے کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان بر قرار رکھنے کیلئے ہمیں پولیس ملازمین کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ ان واقعات میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائیگی ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.