Thursday, 25 April 2024, 12:59:50 pm
چاڈ کےصدرباغیوں کے ساتھ جھڑپوں میں جاں بحق
April 20, 2021

فائل فوٹو

چاڈ کے صدر IDRESS DEBYملک کے شمال علاقے میں باغیوں کے ساتھ جھڑپوں میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

فوج کے ترجمان جنرل AZEM BERMANDOA AGOUNAنے ٹیلی ویژن پر ایک بیان میں کہا ہے کہ صدرDEBYاختتام ہفتہ میدان جنگ میں لڑائی میں آزاد ملک کا دفاع کرتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ہیں۔وہ عبوری انتخابی نتائج کے فوراََ بعد مارے گئے جن میں اُنکے چھٹی مرتبہ صدر منتخب ہو نے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا اور انھوں نے 80فیصد ووٹ حاصل کر لیئے تھے ۔صدر کی ہلاکت کے بعد فوج نے سرحدیں بند کرنے اور کرفیو کا اعلان کیا ہے اور حکومت و پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان بھی کیا۔فوج نے کہا کہ مرحوم صدر کے بیٹے فور سٹار جنرل Mahamat Idriss Debyitno کی قیادت میں فوجی کونسل ملک کا انتظام سنبھالے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.