Friday, 29 March 2024, 12:16:51 pm
بھارت دنیا میں آلودگی پھیلانے کے حوالے سےتیسرابڑاملک بن گیا
April 20, 2021

کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت دنیا میں آلودگی پھیلانے کے حوالے سے تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت دنیا میں زہریلی گیس خارج کرنے والا بڑا ملک ہونے کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے انتہائی غیر محفوظ ممالک میں شامل ہے۔ملک میں پہلے ہی موسمیاتی تبدیلی کا عمل جاری ہے اور پانی کی قلت، گرمی کی لہر اور خشکی، شدید طوفان اور سیلاب آنے کے ساتھ ساتھ صحت اور روز گار پر بھی اس کے سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔بھارت میں فضائی آلودگی کے بڑے ذرائع میں گاڑیاں، پکوان کیلئے ایندھن، بجلی کی پیداوار، صنعت، تعمیرات، کوڑا کرکٹ اور زرعی فضلے کو جلانا شامل ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.