Wednesday, 23 September 2020, 02:30:48 am
وزیراعظم رواں ہفتے احساس راشن پروگرام کا افتتاح کریں گے، ثانیہ نشتر
April 20, 2020

غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا مقصد لاک ڈائون سے براہ راست متاثر ہونے والے افراد کو ترجیحی بنیادوں پر نقد امداد فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے پیر کے روز ریڈیو پاکستان اسلام آباد کے پروگرام رابطہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچاس لاکھ سے زائد خاندانوں کو پہلے ہی بارہ بارہ ہزار روپے کی نقد امداد دی جاچکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ باقی لوگ دس دن کے اندر ان کی اہلیت اور دیگر اقدامات کے بارے میں نوٹیفیکیشن وصول کریںگے۔
معاون خصوصی نے کہاکہ زخمی ہونے یا دیگر وجوہات کی بنا پر فنگر پرنٹس میچ نہ ہونے والے لوگوں کے لئے نیا طریقہ کار وضع کیا جارہا ہے۔
انہوںنے کہا کہ پروگرام کا دوسرا مرحلہ اگلے پندرہ دن تک جاری رہیگا۔