Thursday, 25 April 2024, 04:56:49 am
پاکستان نے200 سےزائدبستروں کاجدیدہسپتال افغان حکومت کےحوالےکردیا
April 20, 2019

پاکستان نے آج کابل میں دوسو سے زائد بستروں پر مشتمل جدید محمد علی جناح ہسپتال باضابطہ طور پر افغان حکومت کے حوالے کردیا۔پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان اور افغانستان کے صحت عامہ کے وزیر ڈاکٹر فیروزالدین فیروز نے 2کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کی لاگت مکمل کئے گئے ہسپتال کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔افغانستان کے نائب صدر محمد سرور دانش اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی محمد خان نے امید ظاہر کی کہ جناح ہسپتال سے افغانستان کے صحت کے شعبہ میں بہتری آئے گی۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا پیغام بھی پہنچایا کہ پاکستان افغانستان کے لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ افغانستان کو مستحکم، محفوظ، پرامن، خوشحال اور خودمختار دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔افغانستان کے صحت عامہ کے وزیر ڈاکٹر فیروز نے اس فراخدلانہ تحفے پر پاکستان کی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔افغان وزیر نے شعبہ صحت میں پاکستان کی خاطر خواہ معاونت کو سراہا جس میں ایک کروڑ نوے لاکھ ڈالر کی مالیت سے Logar میں زیر تعمیر سو بستروں پر مشتمل نائب امین اللہ خان ہسپتال اور نشتر کڈنی سینٹر جلال آباد سمیت دیگر منصوبے بھی شامل ہیں جو مکمل ہوچکے ہیں۔افغانستان میں پاکستان کے سفیر زاہد انصر اللہ خان نے کہا کہ جناح ہسپتال افغانستان کیلئے پاکستان کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی ترقیاتی امداد کا اہم منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانا ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.