Tuesday, 16 April 2024, 07:47:14 pm
میرواعظ کاکنٹرول لائن کےپارتجارت معطل کرنےکےبھارتی فیصلے پرگہری تشویش کااظہار
April 20, 2019

مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہےکہ بڑے پیمانے پر انتخابی ڈرامے سے لاتعلق رہ کر کشمیری عوام نے پرامن طورپر یہ باور کرایا ہے کہ وہ ایسے سیاسی اقدامات کے خواہشمند ہیں جن سے مسئلہ کشمیر کے حل کی راہ ہموار ہو۔انہوں نے سری نگر میں ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام اور حریت قیادت دیرینہ تنازعے کے حل کیلئے تمام اقدامات کی حمایت کریںگے ۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر گزشتہ 71سال سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے لیکن بھارت کی تمام حکومتیں اسے حل کرنے میں ناکام رہیں ۔میرواعظ نے کنٹرول لائن کے پار تجارت معطل کرنے کے حوالے سے بھارتی حکومت کے فیصلے پر گہری تشویش ظاہر کی ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.