Thursday, 25 April 2024, 10:29:50 am
خیبرپختونخواحکومت نےصوبےکےبہترانتظامی اموراورفاٹاکی تیزترترقی کیلئےقبائلی اضلاع کےانضمام کاعمل تیزکردیا
April 20, 2019

خیبرپختونخواحکومت نے صوبے کے بہترانتظامی اموراورفاٹا کی تیز ترترقی کیلئے قبائلی اضلاع کے انضمام کا عمل تیز کردیا ہے ۔آج پشاور میں داخلہ اور قبائلی امور کے محکمہ کے ایک سرکاری نوٹی فیکیشن کے مطابق قبائلی اضلاع میں پندرہ سیاسی حوالات سب جیلیں قراردی گئی ہیں ۔تفصیل کے مطابق ضلع خیبر میں تین حوالاتوں کوسب جیلیں قراردیاگیا ہے جبکہ قبائلی اضلاع کرم ، مہمند باجوڑ، اورکزئی اور شمالی اور جنوبی وزیرستان میں ہردو میں سے ایک سیاسی حوالات کو سب جیل قراردیاگیا ہے۔قبائلی علاقوں میں امن عامہ میں بہتری کیلئے پچیس پولیس سٹیشن بھی قائم کئے جائیںگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.