Wednesday, 24 April 2024, 07:14:17 am
شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کی81ویں برسی
April 22, 2019

شاعر مشرق، حکیم الامت، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی 81ویں برسی  اتوار کے روز عقیدت واحترام سے منائی گئی ۔

حضرت علامہ محمد اقبال کی برسی کے حوالے سے مختلف سیاسی، سماجی، تعلیمی اور غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے خصوصی پروگرام ترتیب د یئے گئے جن میں شاعر مشرق کی ملی خدمات پر ان کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیاگیا اور قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیاگیا۔شاعرِ مشرق کی شاعری نے برصغیر کے مسلمانوں کو خوابِ غفلت سے بیدار کرکے نئی منزلوں کا پتہ دیا۔شاعر مشرق علامہ اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور 21 اپریل 1938 کو انتقال کر گئے۔فلسفیانہ اور مفکرانہ سوچ، دور اندیشی جیسی خصوصیات نے اقبال کی شاعری کو عارفانہ مقام بخشا، دانشورانہ فکر نے اقبال کی شاعری کو اس طرح نکھارا جس کی نظیر نہیں ملتی۔اقبال کی شاعری نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں میں آزادی کی روح پھونکی۔ زبورعجم، ارمغان حجاز، با نگ درا ، ضر ب کلیم ، اسرار خودی ، رموز بیخودی ، پیامِ مشرق ، شکوہ، جواب شکوہ ، جاوید نامہ اور بال جبریل نے ادب کو ایک نیا دوام عنایت کیا۔ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا مزار لاہور میں تاریخی بادشاہی مسجد کے سامنے ہے۔ آپ نے تمام عمر مسلمانوں میں بیداری و احساسِ ذمہ داری پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھیں ۔

علامہ اقبال کی برسی کے حوالے سےایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اقبال کی زندگی اور شاعری کا مطالعہ کریں اور اسے سمجھنے کی کوشش کریں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ اقبال کے پوتے سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ اقبال نے منظم اور سادہ زندگی بسر کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.