Tuesday, 23 April 2024, 07:35:15 pm

مزید خبریں

 
مزاحمتی قیادت کی مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش
April 20, 2018

مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت نے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ظاہرکی ہے ۔

سید علی گیلانی ، میرواعظ عمرفاروق اور محمد یسین ملک پرمستمل قیادت نے آج سری نگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والی کشمیری عوام کو بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی کاسامنا ہے ۔

حریت رہنمائوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے زیرحراست کارکنوں پرتشدد کی مذمت کی ہے ۔

حریت رہنمائوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.