Thursday, 02 April 2020, 10:12:26 am
برآمد کنندگان کی سہولت کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے،مشیر خزانہ
March 20, 2020

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت برآمدی رعائتوں اور جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں رقوم کی واپس ادائیگیوں کے ذریعے برآمد کنندگان کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔جمعہ کے روز اسلام آباد برآمد کنندگان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم برآمدکنندگان کی سہولت کے لئے اپنی ہر ممکن کوشش کریںگے۔انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی ری فنڈز مارچ کے اندر مکمل کیے جائیں گے اور برآمدی رعائتوں کی مد میں رقوم کی ادائیگی آئندہ ماہ کی جائے گی۔حفیظ شیخ نے سیکرٹری خزانہ اور چیئرپرسن ایف بی آر کو متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ اجلاس کے انعقاد اور برآمدی شعبے کو ہر ممکن ریلیف مہیا کرنے کی ہدایت کی۔وفد نے مشیر خزانہ کو کورونا وائرس کی وباء کے تناظر میں برآمد کنندگان کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔