Thursday, 20 June 2019, 10:02:27 pm
رقوم منتقلی میں شفافیت اور تیزی انتہائی اہمیت کی حامل ہے،زلفی بخاری
March 20, 2019

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون زلفی بخاری نے بدھ کے روز کراچی میں تارکین وطن کے دفتر میں ورکرز فوری ترسیلات اکائونٹ کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ رقوم کی منتقلی میں شفافیت اور تیزی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور یہ اکائونٹ رقوم کی شفاف منتقلی یقینی بناتا ہے۔