Thursday, 20 June 2019, 10:34:20 pm
پی پی کے کارکنوں کا پولیس پرحملہ،وزیر اطلاعات کا پارٹی قیادت سے معافی کا مطالبہ
March 20, 2019

وزیر اطلاعات نے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے کہا ہے کہ وہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قومی احتساب بیورو میں پیشی کے موقع پر پولیس فورس پر حملے کے لئے معافی مانگیں۔آج اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے تقریباً 12 کارکنوں کے حملے میں چار پولیس اہلکار اور دو کیمرہ مین زخمی ہو گئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تشدد کے باوجود پولیس نے صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات امن وامان کی روح کے منافی ہیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ ایسے اقدامات احتساب کے عمل کو روک نہیں سکتے اور یہ عمل ہر قیمت پر جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ایسے افسوسناک واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ریاست قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔