Friday, 29 March 2024, 03:10:02 am
ملائیشیاکےوزیراعظم 3روزہ دورے پرکل اسلام آبادپہنچیں گے
March 21, 2019

ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد پاکستان کے تین روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

 وہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں۔

 ایک اعلیٰ سطح کاوفد بھی ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا جس میں متعدد ممتاز کاروباری شخصیات شامل ہوں گی۔

 اپنے قیام کے دوران ملائیشیا کے وزیراعظم 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

وزیراعظم مہاتیر محمد کی دوطرفہ مصروفیات میں صدر عارف علوی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ معاونین کے بغیر اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں شامل ہیں۔

 دونوں وزرا اعظم صنعتوں کے چیف ایگزیکٹو افسروں کے گول میز اجلاس سے بھی خطاب کریں گے جنہوں نے پاکستان کے کار سازی اور مواصلات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

 دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمدفیصل نے آج ایک بیا ن میں کہا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کےباہمی مفاد کےلئے معاشی، تجارتی، سرمایہ کاری اور دفاعی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا دلچسپی کا محور ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.