Wednesday, 26 June 2019, 04:38:49 am
حکومت کی اسلام آباد پولیس کو پیپلز پارٹی کے گرفتار کارکن رہا کرنے کی ہدایت
March 20, 2019

حکومت نے اسلام آباد پولیس کو پاکستان پیپلزپارٹی کے گرفتار کارکن رہا کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ احکامات ان عناصر کیلئے نہیں ہیں جنہوں نے پولیس اہلکاروں پر ہجوم کی شکل میں حملہ کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تحقیقات کو متاثر کرنے کے اس طرح کے اقدامات قابل مذمت ہیں۔