Monday, 22 April 2019, 11:14:09 am
بھارتی عدالت نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان بری کر دئیے
March 20, 2019

بھارتی صوبہ ہریانہ میں انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے بھارتی پجاری Swami Aseemanand اور د یگر تین ملزمان کو سمجھوتہ ایکسپریس میں 2007ء میں ہونے والے دھماکوں کے مقدمے میں بری کردیا ہے۔اس حملے میں 42 پاکستانی مسافروں سمیت 68 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ہریانہ پولیس نے ایک مقدمہ درج کیا تھا لیکن جولائی2010 میں تحقیقات نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کردی گئی تھیں۔ ایجنسی نے تحقیقات کے بعد جون2011ء میں فرد جرم دائر کی تھی اور دہشتگردی کے حملے میں ملوث ہونے پر آٹھ افراد کو مجرم قرار دیا تھا۔NIA نے اپنی تحقیقات میں یہ نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ملزمان ہندوئوں کے مندروں گجرات کے Akshardham، جموں کے رگھوناتھ مندر اور Varanasi کے Sankat Mochan مندر پر دہشتگردی کے حملوں کے باعث پریشان تھے۔