Monday, 22 April 2019, 11:01:58 am
آئندہ5 سال کے دوران ایک کروڑ70 لاکھ درخت لگائے جائیں گے، راجہ مقپون
March 20, 2019

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا ہے کہ آئندہ پانچ سال کے دوران ایک کروڑ ستر لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔

سکردو میں موسم بہار کی شجرکاری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر سات ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صاف اور سرسبز پاکستان منصوبے کی کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔