Friday, 19 April 2024, 09:36:47 pm
حریت فورم کا بھارت کی جانب سے وسیع پیمانے پر ہتھیاروں کی خریداری پر اظہار تشویش
March 20, 2018

 مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم نے بھارت کی طرف سے بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی خریداری پر تشویش ظاہر کی ہے۔

 سری نگر میں فورم کی ایگزیکٹو کونسل اور جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ بھارت کی دفاعی صلاحیت میں اضافے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا بلکہ اس سے یہ مسئلہ مزید پیچیدہ ہوگا۔

 اجلاس میں کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی گہری تشویش ظاہر کی گئی اوردونوں ملکوں پرزوردیا گیا کہ وہ کشیدگی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے پائیدار مذاکرات کا آغاز کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.