Wednesday, 24 April 2024, 04:19:18 am
شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی میں2دہشت گرد ہلاک
February 20, 2021

شمالی وزیرستان کے علاقہ ملک خیل میں سیکورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں جن میں ان کا ایک کمانڈر رحمت عرف خالد شامل ہے۔

فائرنگ کے تبادلے کے دورن حوالدار شہزاد رضا شہید ہو گئے جبکہ تلاشی کی کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

دہشت گردرحمت عرف خالد دیسی ساختہ بم بنانے کا ماہر تھاجو سیکورٹی فورسز کے خلاف مختلف دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھا۔وہ2009 سے علاقے میں بھتہ خوری اغواء برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.