Wednesday, 24 April 2024, 02:46:58 pm
پاکستان اور سری لنکا کامختلف رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے تجارتی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اظہار
February 20, 2021

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تجارت کے سیکرٹریوں کی سطح کے مذاکرات کا ساتواں اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔پاکستان کی میزبانی میں آن لائن ہونے والے اجلاس میں دونوں ملکوں کے وفود نے تجارتی تعلقات مستحکم بنانے اور تجارت سے متعلق رکاوٹوں کے مسائل حل کرنے سے متعلق مثبت اور تعمیری تبادلہ خیال کیا ۔دونوں وفود کے سربراہان نے دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری کے روابط کو فروغ دینے کیلئے اس فورم کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زوردیا ۔انہوں نے مختلف رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے تجارتی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔اجلاس دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں توسیع اور استحکام کے عزم کے ساتھ ختم ہوا ۔سری لنکا کے وفد نے اعتراف کیاکہ پاکستان اس کا دیرینہ تجارتی شراکت دار اور قریبی اتحادی ہے اورکہاکہ سری لنکا، پاکستان کے وزیراعظم کے سری لنکا کے دورے کا بے تابی سے منتظر ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.