Thursday, 25 April 2024, 07:58:27 pm

مزید خبریں

 
حریت کانفرنس کی بھارتی فوجیوں کی جانب سے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے بے دریغ قتل اور گرفتاریوں کی شدید مذمت
February 20, 2021

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں بیگناہ کشمیری نوجوانوں کے بلا جواز قتل اور گرفتاری کی لہر کی شدید مذمت کی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے آج سرینگر سے جاری ایک بیان میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد کو دبانے کیلئے بھارتی فورسز کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گرفتاریوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے گزشتہ روز ضلع شوپیاں کے علاقے بادی گام میں شہید کیے گئے تین نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیر ی بھارتی غلامی کی زنجیروں کو توڑنے کیلئے شہداء کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کی ابتر صورتحال کا نوٹس لے اور کشمیریوں پر مظالم بند کرانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔ حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ کشمیری نوجوان ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں اور انکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ ادھر بھارتی فوجیوں نے آج ضلع شوپیاں کے علاقے چتراگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔ بھارتی پولیس نے سرینگر، بانڈی پورہ، اسلام آباد اور پلوامہ کے علاقوں سے چھ نوجوان گرفتار کر لیے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.