Thursday, 28 March 2024, 07:04:32 pm
سیاحت، پن بجلی اور معدنیات کے شعبوں میں وسیع امکانات سے غیر ملکی سرمایہ کار بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں:حافظ حفیظ الرحمن
February 20, 2020

File Photo

گلگت بلتستان کےوزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سیاحت، پن بجلی اور معدنیات کے شعبوں میں وسیع امکانات موجود ہیں اور غیر ملکی سرمایہ کار ان شعبوں سے بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں۔

 انہوں نے یہ بات پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر وینڈی گل مور سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نےگلگت میں ان سے ملاقات کی۔

 کینیڈا کے ہائی کمشنر نے انہیں سیاحت، جنگلات کی ترقی اورخواتین کو با اختیار بنانے کےلئے تعاون کو یقین دہانی کرائی۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.