Tuesday, 23 April 2024, 11:49:18 am
چین:کروناوائرس کے مریضوں میں مسلسل کمی آرہی ہے
February 20, 2020

چین میں کروناوائرس کے نئے متاثرہ مریضوں کی شرح میں مسلسل کمی آرہی ہے۔

Hubei کے صوبائی ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ ایک سوآٹھ نئی اموات کے بعد ملک بھرمیں کروناوائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دوہزارایک سوبارہ ہوگئی ہے۔

کمیشن کے مطابق تین سوانچاس نئے کیسزکی تصدیق ہوئی ہے جوگزشتہ روز کے سولہ سوتریانوے کیسز کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔

ملک بھرمیں کروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد اب چوہترہزارپانچ سوچونتیس ہوگئی ہے۔

ادھرایران میں وائرس سے دوافرادہلاک ہوگئے جومشر ق وسطیٰ میں پہلامتاثرہ ملک ہے۔

جنوبی کوریا میں کروناوائرس کے نئے اکتیس کیسزکی اطلاع ملی ہے۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.