Thursday, 28 March 2024, 08:41:03 pm
سعودی ولی عہد کے دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے:جلال
February 20, 2019

File Photo

گلگت بلتستان نے گورنر راجہ جلال حسین نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔

 آج (بدھ) ایک بیان میں انہوں نےکہا پاکستان میں سعودی عرب کی بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستان تیزی سے ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا۔

 گورنر نے کہا وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت اور پاکستان کی بہتر خارجہ پالیسی کے نتیجے میں ملک میں بڑ ے پیمانے پر سرمایہ کاری آرہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.