Wednesday, 24 April 2024, 11:47:50 am
روس کا یورپ میں جوہری ہتھیاروں کی تنصیب پر ردعمل کا انتباہ
February 20, 2019

روس نے خبردار کیا ہے کہ وہ یورپ میں کسی بھی قسم کے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے جوہری ہتھیاروں کی تنصیب پر ردعمل ظاہر کرے گا۔روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے پارلیمنٹ سے اپنے سالانہ خطاب میں کہا کہ روس کسی تنازعہ میں ملوث نہیں ہونا چاہتا اور نہ ہی درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے جوہری ہتھیاروں کے معاہدے سے امریکہ کی دستبرداری کے جواب میں میزائلوں کی تنصیب میں پہل کرے گا۔تاہم انہوں نے کہا کسی تنصیب کی صورت میں روس بھرپور ردعمل ظاہرکرے گا اور امریکہ کے پالیسی سازوں کو کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے خطرات کو مدنظر رکھنا چاہئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.