خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کوفوری انصاف کی فراہمی کے لئے قبائلی اضلاع میں باقاعدہ عدالتوں کےقیام کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
پشاور میں جاری ایک اعلامیے کے مطابق ان علاقوں میں 52 سے زائد ڈسٹرکٹ وسیشن جج، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج، سینئرسول جج اور سول جج بھی تعینات کئے گئے ہیں۔
صوبائی حکومت نے قبائلی اضلاع میں عدلیہ کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لئے900 سے زائد آسامیوں کی منظوری دی ہے۔
حکومت ان عدالتوں کے قیام پر 50 کروڑ روپے سے زائد خرچ کررہی ہے۔