Wednesday, 27 March 2019, 05:15:04 am
حکومت صحت کے بجٹ میں دانشمندانہ انداز میں اضافہ کررہی ہے ،ڈاکٹر نوشین
February 20, 2019

صحت کی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت بنیادی صحت کے تمام شعبوں کو مدنظر رکھ کر صحت کے بجٹ میں دانشمندانہ انداز میں اضافہ کررہی ہے ۔انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں ٹی بی کی روک تھام کیلئے شراکت داری کے زیراہتمام ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔پارلیمانی سیکرٹری نے تمام شعبوں اورشراکت داروں سے درخواست کی ہے کہ وہ 2030ء کی مقررہ تاریخ تک ٹی بی کے خاتمے کیلئے مل کر سنجیدہ کوششیں کریں۔انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ تپ دق کی روک تھام کے صوبائی پروگراموں میں خواتین، بچوں، اقلیتوں ،پناہ گزینوں ، عارضی بے گھر افراد، تارکین وطن ، کان کنوں یاقیدیوں سمیت آسانی سے اس بیماری کا سب سے زیادہ نشانہ بننے والی آبادیوں تک رسائی پر توجہ دیں۔