Saturday, 20 April 2024, 06:19:14 pm
سعودی عرب میں پاک فوج کاکردار مشاورتی ہوگا:وزیراعظم
February 21, 2018

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے دوٹوک الفاظ میں کہاہے کہ پاک فوج سعودی عرب میں مشاورتی کردار اداکرے گی اور وہ سعودی فوجیوں کو تربیت بھی فراہم کررہی ہے۔انہوں نے ایک نجی نیوزچینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اپنے تجربات سے استفادہ کرنے کے خواہاں کسی بھی ملک سے تعاون کرے گا۔انہوں نے ایران کی جانب سے چاہ بہاربندرگاہ بھارت کے حوالے کرنے کے فیصلے سے متعلق سوال پر کہاکہ پاکستان یہ معاملہ ایران کے ساتھ اٹھائے گا۔شاہد خاقا ن عباسی نے کہاکہ یہ پیشگوئیاں کی جارہی تھیں کہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں تاہم اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ساٹھ روز میں انتخابات کرانا آئینی ضرورت ہے تاہم کسی تاخیر کی صورت میں آئین حکومت کو ایک سال کی توسیع کی گنجائش فراہم کرتاہے۔وزیراعظم نے کہاکہ انہوں نے عدلیہ پر تنقید نہیں کی تھی تاہم آئینی حدود میں رہنے کی بات کی ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی ادارے کاتقدس پامال کرنے سے غیریقینی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے جو کسی طورپربھی ملک کے مفاد میں نہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ 28جولائی کے فیصلے پر عملدرآمد کیاگیا اورآئندہ انتخابات میں فیصلہ عوام کرینگے۔ایک سوال پر شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ وزیراعظم کے عہدے کیلئے شہبازشریف کانام حتمی نہیں ہے اگر پارٹی انتخابات میں اکثریت حاصل کرتی ہے تو پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی اس بارے میں فیصلہ کرے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.