Wednesday, 17 April 2024, 03:35:37 am
پیلٹ گن سےمتاثرہ افرادکی تنظیم کےزیراہتمام احتجاجی مظاہرہ
February 20, 2018

مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن سے متاثرہ ایک گروپ نے جموں و کشمیر کے اس گن سے متاثرہ افراد کی تنظیم کے زیراہتمام سرینگر میں پریس انکلیو میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ متاثرین نے کہاکہ ان کی بحالی کی جامع منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے متعدد افراد مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ بعض غیر سرکاری تنظیمیں پیلٹ گن متاثرہ افراد کی فلاح بہبود کے لئے لوگوں سے رقم وصول کر کے اپنی جیبیں بھر رہی ہیں۔

متاثرین نے عوام پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور عطیات کے غلط استعمال کو روکنے میں باقاعدہ مدد فراہم کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.