Tuesday, 23 April 2024, 05:21:12 pm
دبئی میں پاکستان سپر لیگ ٹرافی کی رونمائی
February 20, 2018

دبئی میں پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل ٹرافی کی نقاب کشائی کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فرنچائز مالکان، مینجمنٹ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے لایا گیا جس کے بعد اسے دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے حوالے کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کے کپتانوں کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانیوں کے لئے بہت بڑا لمحہ ہے اور اس ایونٹ سے لوگ بہت محظوظ ہوں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ڈیرن سمیی پاکستانیوں کے دل میں رہتے ہیں یہ پاکستان کے اسٹار ہیں، شعیب ملک زبردست بلے باز اور قائد ہیں۔لاہور قلندرز کے کپتان برینڈین میکولم کا تعارف کراتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ میکولم بہترین کرکٹر اور اچھے کپتان ہیں ۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سرفراز احمد نے بہترین کپتانی سے چیمیئنز ٹرافی پاکستان کو جتوائی اور وہ پورے ملک کے لئے خوشیاں لائے جب کہ عماد وسیم کراچی کنگز کے نوجوان اور باصلاحیت کپتان ہیں اور وہ مستقبل میں پاکستان ٹیم کی کپتانی کرنے کے بھی اہل ہوسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب 22 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہوگی جس کے بعد ایونٹ کا افتتاحی میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں شامل دیگر ٹیموں میں اسلام آباد یونائیٹیڈ، لاہور قلندرز، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.