Wednesday, 24 April 2024, 06:26:56 am
پاکستان کا کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پر بھارت سے شدید احتجاج
February 20, 2018

 دفتر خارجہ نے منگل کوبھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے گزشتہ روز کنٹرول لائن پر قابض بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔

 کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ سالہ بچہ شہید ہوگیا تھا۔

 بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بتایا گیا کہ بارہا ضبط و تحمل کی اپیل کے باوجود بھارت مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

 بھارتی فوج نے رواں سال اب تک کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر جنگ بندی کی 335 سے زائد خلاف ورزیاں کی ہیں جس کے نتیجے میں 15بے گناہ شہری شہید اور 65 زخمی ہوئے۔

ڈپٹی ہائی کمشنرسے کہا گیا کہ شہری آبادی کے علاقوں خصوصاً بچوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا افسوسناک ہے ، انسانی وقار ، انسانی حقوق اور انسانی قوانین کے منافی ہے، بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن واستحکام کے لئے خطرہ ہیں اور یہ کسی تذویراتی غلط اندازے کا پیشہ خیمہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

 دفتر خارجہ نے بھارت پر زور دیا کہ وہ 2003 میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے ، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے واقعات کی تحقیقات کرائے اور کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پرامن برقرار رکھے ، انہوں نے کہاکہ بھارت اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے دے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.