Saturday, 20 April 2024, 06:45:40 pm
خرم دستگیر کا آئندہ سال کیلئے دفاعی بجٹ کی تیاریوں کا جائزہ
February 21, 2018

وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے ملکی سرحدوں کے دفاع کے لئے مسلح افواج کے جراتمندانہ نصب العین میں حکومت کے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے اگلے مالی سال کے لئے دفاعی بجٹ کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس سلسلے میں اعلیٰ سطح کے خودکار نظام کی تعریف کی۔ خرم دستگیر نے بجٹ اخراجات کے بارے میں باقاعدگی سے آگاہ رکھنے پر وزارت دفاع کے ماتحت محکموں، خفیہ اداروں اور مسلح افواج کو سراہا۔وفاقی وزیر کو دفاعی اخراجات کے موجودہ رجحانات اور پرانے آلات کو نئے آلات میں بدلنے کے لئے مسلح افواج کی مالی ضروریات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.