Thursday, 18 April 2024, 09:55:04 am
برجیس طاہر کا مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کے موثر استعمال پر زور
February 21, 2018

امورکشمیر کے وزیر چوہدری برجیس طاہر نے طلباء پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کو موثر انداز میں استعمال کریں۔اسلام آباد میں منگل کے روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی تیسری نسل کی نمائندگی کرنے والے طلباء اپنے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کررہے ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پر کمزور موقف کی وجہ سے بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس دیرینہ تنازعے کے حل سے بھاگ رہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.