Tuesday, 16 April 2024, 10:32:15 am
صدرکا محفوظ دودھ کی پیداوارمیں اضافے کیلئے جدیدٹیکنالوجی کے استعمال پرزور
January 20, 2022

صدرڈاکٹرعارف علوی نے محفوظ دودھ کی پیداوارمیں اضافے کے لئے جدیدٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پرزوردیاہے تاکہ لوگوں میں غذائی قلت پرقابوپایاجاسکے۔

وہ اسلام آباد میں محفوظ دودھ کے حوالے سے پہلے قومی مکالمے کی افتتاحی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ماں کے دودھ کاکوئی نعم البدل نہیں تاہم ان افراد کیلئے خالص اور ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی یقینی بنانابھی ضروری ہے جن کی یہ مکمل خوراک ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیامیں دودھ کی پیداوارکے حوالے سے تیسرے بڑے ملک کی حیثیت سے پاکستان بھی ڈیری کے شعبے کومنظم شکل دے کراہم تبدیلی لاسکتاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.