پوپ فرانسس نے جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے عالمی سمجھوتے میں مزید ممالک کی شمولیت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ عالمی امن کے فروغ کیلئے ان کی روک تھام کی شدید ضرورت ہے۔
سامعین کی ہفتہ وار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرانسس نے کہا کہ میں تمام ممالک اور تمام لوگوں پر زور دیتا ہوں کہ جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے حوالے سے ضروری شرائط کو فروغ دینے کیلئے عزم کے ساتھ کام کریں اور امن اور کثیرالجہتی تعاون کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کریں جس کی انسانیت آج شدت سے ضرورت محسوس کررہی ہے۔
امریکہ، برطانیہ، فرانس اور کچھ دیگر جوہری طاقتوں نے اس سمجھوتے پر دستخط نہیں کئے ہیں۔