Thursday, 25 April 2024, 02:26:31 pm
وزیراعظم کی کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت
January 20, 2021

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں منظور شدہ کورونا ویکسین کی خریداری اور ترسیل کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وہ اسلام آباد میں کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ دو منظورشدہ کورونا ویکسین کی خریداری اور اس کی رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرلئے گئے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران دو ویکسین کے ہنگامی استعمال کیلئے منظوری دی گئی ہے تاہم مزید ویکسین کی منظوری کیلئے تیز ترین اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.