Friday, 29 March 2024, 10:38:39 am
مصر،قطر کا سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق
January 20, 2021

مصر اور قطر نے سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔مصر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ مصر اور قطر نے دوسرکاری یاداشتوں کا تبادلہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں نے سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا۔یہ اقدام اس ماہ کے اوائل میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین اور مصر کے درمیان قطر کا بائیکاٹ ختم کرکے معاہدے کے بعد کیا گیا۔مصر نے اس ماہ کی بارہ تاریخ کو قطری پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دیں اور دونوں ملکوں کے درمیان پروازوں کا سلسلہ بحال ہوگیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.