Friday, 29 March 2024, 11:51:06 am
جوبائیڈن آج امریکہ کے چھیالسویں صدر کا حلف اٹھائیں گے
January 20, 2021

File Photo

جوبائیڈن آج (بدھ) واشنگٹن میں امریکہ کے چھیالسویں صدر کا حلف اٹھائیں گے جہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

کملا ہیرس بھی ملک کے نائب صدر کا حلف اٹھائیں گی۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ چھوڑنے سے پہلے اپنا الوداعی خطاب کیا۔واشنگٹن میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے اور شہر کے بڑے علاقوں کو بند کردیا گیا ہے۔سیکرٹ سروس نے سیکورٹی کمان سنبھال لی ہے جس کو نیشنل گارڈز کے پندرہ ہزار دوستوں اور اس کے علاوہ ہزاروں پولیس افسروں کی مدد حاصل ہے۔واشنگٹن ڈی سی میں پہلے ہی ہنگامی حالت نافذ ہے اور یہ حلف برداری تقریب تک برقرار رہے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.