Saturday, 20 April 2024, 06:27:59 pm
وزیر خارجہ کا سفارتکاروں پر ملکی مفادات کے تحفظ پر زور
January 20, 2020

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سفارتکاروں پر زوردیا ہے کہ وہ ملکی مفادات کا ہرقیمت پر تحفظ کریں۔

انہوں نے پیر کے روز فارن سروس اکیڈمی اسلام آباد میں سفارتکاروں کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بدلتے ہوئے وقت کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پاکستانی سفارتکاروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پرپرانی اور نئی بڑی طاقتوں کے درمیان مسابقت سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو کئی چیلنج درپیش ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دنیا میں نئی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اور ایشیا عالمی سیاست کا محور بن رہا ہے ۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ تجارت اور سرمایہ کاری مستقبل میں ہماری خوشحالی کے اہم محرک ہوںگے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مختلف اداروں سے سفارتکاروں کے روابط بیرون ملک پاکستان کے مفادات کے تحفظ میں معاون ثابت ہوںگے۔

انہوں نے کہاکہ سفارتکاروں کوچین کے دورے کا موقع بھی دیاگیا جس سے انھیں پیشہ وارانہ تربیت کے حصول میں مدد ملے گی ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.