Friday, 19 April 2024, 11:30:06 am
جذبہ خیر سگالی کے تحت خیبر پختونخوا کو 5 ہزار ٹن گندم باقاعدگی سے بھیجنے کا فیصلہ
January 20, 2020

پنجاب حکومت آٹے کی قلت پر قابو پانے کے لئے جذبہ خیرسگالی کے تحت باقاعدگی سے خیبرپختونخوا کو پانچ ہزار ٹن گندم بھیجے گی۔

 اس بات کا فیصلہ پیر کے روز لاہور میں پنجاب کے وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیاگیا ہے۔

اجلاس میں آٹے کی دستیابی ،اس کی قیمتوں اور اس کی بلا تعطل فراہمی کے حوالے سے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آٹے کی قیمت میں استحکام لانے کے لئے مربوط اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.